نال میں منشیات کا کاروبار عروج پر عوام پریشان

خضدار(نمائندہ انتخاب)نال شہر میں عوام عدم تحفظ کا شکار منشیات کا کاروبار عروج پر ہے منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر اسلحہ سمیت گرفتار ہوکر باآسانی رہا ہوجاتے ہیں عوامی حلقینال بازار ڈنسر کُوہ بُن منشیات کے گڑھ شمار ہونے لگے اگر منشیات فروشی کا دھندہ روک نہ پایا تو نوجوان نسل کی زندگیاں برباد ہیں سبزی فروٹ ریڑی مالکان اور چنگچی رکشے والوں سے منتِھلی لینے میں مصروف ہے ہیروین کے عادی نوجوان کا انتظامیہ کے نام پیغام” کرسٹال شیشہ چرس تریاق جیسے خطرناک منشیات نال میں فروخت ہورہا ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی خضدار اور ایس ایس پی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہہ نال میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں