تفتان، ایرانی حکام نے 315پاکستانیوں کو گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کر دیا
تفتان: ایرانی حکام نے 315پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے گرفتار افرد کا محکمہ صحت تفتان کی ٹیم نے کرونا ٹیسٹ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے 315 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار افراد میں سے 261 کا تعلق پنجاب، 28 کا خیبر پختونخواہ، 12 افراد کا تعلق سندھ، 10 افراد کا آزاد کشمیر اور 4 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔ راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی کے مطابق 30 افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


