سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 2فیصد کمی کردی

سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے معیشت کے صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔ اس کمی کے ساتھ شرح سود 9 فیصد ہوگئی ہے۔ماہر معاشیات کی جانب سے حکومت کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، 10 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے،سٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 32 کروڑ ڈالر ہوگئے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ ہم آگے کی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں