تربت، تیل بردار گاڑی میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربت:تربت،غلام نبی پمپ کے نزدیک ایک تیل کے دوکان اور زمباد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر۔ تفصیلات کے مطابق تربت فٹبال چوک غلام نبی پمپ کے قریب بھری پک اپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڈی میں آگ لگنے سے قریب میں واقع ڈیزل کی ایک دکان کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر افضل شھزادہ نے بروقت فائربریگیڈ بھیج دیا بلدیہ عملے نے محمد اشرف آسکانی فائربریگیڈ اور سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب کی قیادت میں آگ پر قابو پالیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس موقع پر ایف سی فائربریگیڈ ٹیم اور عوام نے بھی آگ کو قابو پانے میں مدد کی شہریوں نے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن کی فائربریگیڈ کی ٹیم وقت پر نہ پہنچتی تو آگ کی زد میں کئی تیل کی دکانیں آجاتیں مگر میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر تربت سٹی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔یادرہیکہ دکاندار کا نام قدیر احمد اور گاڑی مالک کانام مجیب بتایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں