چاغی، لیویز فورس کی کارروائی، 3افراد گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

چاغی:لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3چور وں کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد کرلی۔لیویز ذرائع کے مطابق دفعدار نوروز سنجرانی کیو آر ایف کے ہمراکاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس سیایک مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا جس کی نشاندی پر ایک اور کاروائی عمل میں لائی گئی مزید تین چوروں کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے تین اور مسروقہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیا بروقت کاروائی کرنے اور چوروں کے گرفتاری پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی اور تحصیلدار اکبر علی مزارزئی نے لیویز فورس چاگئے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں