تربت ،ایف سی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے ،بی این پی

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز خان کلگ زامران میں بلاوجہ ایف سی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی بلاوجہ عورتوں، بچوں اور بوڑھے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر ر ہی ہے گزشتہ روز ایف سی کے کئی گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں نے خان کلگ زامران کو مخاصرے میں لیکر بلاوجہ گھر گھر تلاشی لی،چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور چلے گئے،یہ کونسا ریاستی آئین و قانون ہے کہ پُر امن و شریف لوگوں کو گھیرے میں لیکر انہیں خوفزدہ کیا جائے لوگوں کو خوف ہراس میں مبتلا کرکے عوامی محافظ عوام کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جوکہ سراسر غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی محافظ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے روز لوگوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز تمام حدود پار کرکے گھر گھر کی بلاوجہ تلاشی لیا جوکہ غیر قانونی عمل ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں بتا دیا جائے کہ ہمیں جرم کی سزا دیکر ہمارے باپردہ، اسلامی اور بلوچی معاشرے میں چادر و چاردیواری کے تقدس کو پاؤں تلے روندھ کر بغیر کسی قانونی جواز کے گھروں میں گھستے ہیں نہ انسانیت کا لحاظ رکھتے ہیں نہ ہی اسلامی اقدار اور مسلمانیت کی پرواہ کرتے ہیں اگر ریاست کا یہ ادارہ اور فورسز ریاست کے قانون سے مبرّا ہیں تو یہ الگ بات ہے ورنہ انہیں قانون کی پابندی اور ملکی آئین اور عوام کے حقوق کی پاسداری کا سبق پڑھایا جائے تاکہ قانونی دائرہ کار میں رہ سکے، انہوں نے کہا کہ عورتوں، بچوں اور بوڑھے لوگوں کو بغیر کسی جرم کے خوفزدہ کرکے گھر میں محصور کرنا ریاست کیلئے غلط تاثر قائم کرنے اور انسانیت اور مسلمانیت کی توہین ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ ادارے کے سرابرہاں سے اپیل کرتے ہیں اپنے ماتحت فورسز کو قانونی دائرہ کار کا پابند بنائے لوگوں کو خوف و ہراس کرنا بند کریں تاکہ علاقہ پُر سکون اور لوگ امن و شانتی میں رہ سکے ایسے عمل سے لوگوں کے دلوں میں نفرت کو جنم دینے کے سوا کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں