موجودہ حکمرانوں نے22 کروڑ عوام کا مذاق بنا یا ہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نااہل ہے اور عوام کوسہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے ٹرین حادثات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید پر عائد ہوتی ہے شیخ رشید سیاست کرنے کی بجائے ریلوے کی وزارت پر توجہ دیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر حوالے سے ناکام ہوچکی ہے جمعیت علماء اسلام روزاول سے کہہ رہی کہ 22کروڑ عوام کا موجودہ حکمرانوں نے مذاق بنا یا ہے اور 18ماہ سے حکومت نے انتخابات سے قبل جودعوے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا روز بروز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور عوام رل گئے ہیں حکومت نے اب تک عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ہے ریلوے ٹریک پرحادثات وفاقی حکومت اوروفاقی وزیر ریلوے کی نا اہلی ہے اس سے پہلے بھی ٹرین میں آگ لگ گئی اور 74افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کی اب تک تحقیقات نہیں ہوئی اب ایک اور بڑا سانحہ رونما ہوا مگر اس حوالے سے بھی کوئی تحقیقات نہیں ہونگے شیخ رشیدکو وزارت پر اتنی توجہ نہیں ہے جتنا کسی اور کو خوش کرنے پرتوجہ ہے جس طرح موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں پر الزامات لگائے تھے ٹرین کا جو بھی حادثہ ہوگا اس کاذمہ دار حکومت اوروزیر ریلوے ہوگا اب کے واقعات کا ذمہ دار کون ہے شیخ رشید کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کریں نہ کہ عوام کو نقصان پہنچائیں۔