توشہ خان ریفرنس، آصف زرداری کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد، بریت پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد کردی، بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے کی،آصف علی زرداری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،عدالت ریفرنس میں بری کرے۔

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا ہے کہ قانون میں اس درخواست کی کوئی گنجائش ہے؟دوسری جانب سابق صدر نے بریت کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک ریفرنس پر سماعت روکنے کی استدعا بھی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک سماعت آگے بڑھانا قانون سےانحراف ہے،احتساب عدالت پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے،امید ہے عدالت انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔

عدالت نے سماعت روکنے کی درخواست مسترد اوربریت کی درخواست پرنیب سے 30 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے نیب کے گواہ جنید شیخ کی عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی کی ایک روزکےلیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں