حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی پے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ نے منگچر سمیت بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی پے۔منگچر میں جمعیت کے رہنماء ڈاکٹر ظہیر لانگو کو گزشتہ روز قتل کیا گیا۔لیکن انتظامیہ قتل کے محرکات کو سامنے لانے میں ناکام ہوچکی ہے۔نیشنل پارٹی ڈاکٹر ظہیر لانگو کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جب نمائندوں نے عوام سے لاتعلقی اختیار کررکھی ہے۔اور لیویز اور پولیس میں مداخلت کرینگے تو امن کہاں سے آئے گا۔بیان میں کہا گیا کہ قلات کے نمائندوں نے بھی عوام کو عدم تحفظ کے طرف دھکیل دیا ہے۔اور قلات و منگچر کو عوام دشمن عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔قلات و منگچر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔بیان میں کیا گیا کہ نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ہے اور ان کو نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھنے نہیں دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں