حکومت ہمارے حلقے میں فنڈ اس لئے زیادہ دے رہی ہے تاکہ ہمارے خلاف خرچ کر سکیں،نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارے حلقے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اصلی سرکاری کی بنائی ہوئی جماعت کے 3 دھڑوں کو زیاد ہ فنڈ اس لئے دیئے تاکہ ہمارے خلاف یہ فنڈ خرچ کرے اور ہمارا راستہ روکیں ہم نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرکے میدان میں کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر)پیغام میں کہا کہ ہمارے حلقے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اصلی سرکاری کی بنائی ہوئی جماعت کے 3دھڑوں کو زیادہ فنڈ دیئے تاکہ ہمارے خلاف بھرپور خرچہ کریں اور ہمارا راستہ روکیں ہم نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرکے میدان میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں