چین کو کورونا سے متعلق مشکل سوالات کے جواب دینا ہونگے :برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ چین کوکورونا سے متعلق مشکل سوالات کے جوابات
لازمی دینا ہوں گے،چین کو بتانا ہوگا کہ یہ کیسے ہوا اور اس کو پہلے کیوں نہیں روکا جاسکا؟۔لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی وائرس پھیلنے پر چین سے سخت سوالات ضرور پوچھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث حاصل ہونے والے سبق پر ہمیں گہرائی سے غور کرنا چاہیے، کورونا کے باعث بین الاقوامی سطح پر تعاون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وبا کے دوران چین سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے دونوں ممالک نے اچھا کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں