امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار ہو گئی ہےامریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد افراد کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ معاشی کساد بازاری کے باعث اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد نوکریوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔ایک طرف امریکا میں کورو نا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی معیشت کو تین حصوں میں دوبارہ بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اموات 35 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 52 لاکھ مزید افراد نے بے روزگار الاؤنس کے لیے درخواستیں دیں جس کے بعد امریکا میں بے روز گار افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے یعنی ہر سات میں سے ایک امریکی شہری بے روز گار ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں