کورونا وائرس: مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں قائم عدالت عالیہ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سمیرا نامی خاتون کی دائر کردہ درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مساجد کو بند کرنے سے متعلق حکومت کے اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں