بلوچستان اسمبلی میں اکثریت جونیئر سیاستدانوں کی ہے ،رﺅف ساسولی

حب(نمائندہ انتخاب) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماءرﺅف خان ساسولی نے کہا ہے کہ بلوچستان سیاسی کھیل تماشے کی آماجگاہ بن گیا ہے جو حادثاتی طور پر سیاست میں داخل ہوئے ان سے سیاسی بہتری کےلئے کام کروارہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں تین سے چا ر اراکین کے علاوہ تمام جونیئر ہیں بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے درخواست ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کی بدحالی پر رحم کھائیں اور ایک ایسا فیصلہ کریں جس سے عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رﺅف خان ساسولی نے کہاکہ بلوچستان سیاسی کھل تماشے کا آماجگاہ ہے منصوعی انتظامات کے تحت حادثاتی طور پر بلوچستان کی سیاست میں رو نماءہونے والی شخصیات بلوچستان کی سیاست کو بہتر بنانے میں اپنی کردار ادا کر رہے ہیں یہ و ہ لوگ ہیں جنہیں سیاست کے حروف تہجی کا علم نہیں ہے افسوس اس بات کی ہے کہ بلوچستان اصولی سیاست کا ہمیشہ مرکز رہا ہے اور جمہوری اصولوں اور جمہوری اخلاقیات کا پابند رہا لیکن آجکل جو حادثاتی طور پر بلوچستا ن کی سیاست میں داخل ہوئے ہیں ان سے سیاسی بہتری کےلئے کام کروارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں