چیئرمین بورڈ آفس عملہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں،طلباء کا مطالبہ

خضدار(نمائندہ انتخاب)خضدار طلباء نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ کوئٹہ میں بورڈ آفس عملہ کی سست روی اور ٹال مٹول کی وجہ سے متعددسائلین کی متعدد لائنیں لگ جاتی ہیں طویل انتظار کے بعد جب آفس آفس کے اندر جائے تو آفس انتظامیہ مختلف حیلے بہانے کرتیہے چیئرمین بورڈ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے سنگین نوعیت کے اس طرح مسائل کا نوٹس لیاجائے، ان خیالات کا اظہار بورڈ افس میں لائنوں میں موجود متاثرہ طلباء و طالبات سے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر آفیسر اپنے ڈیوٹی پر موقع پر حاضر ہوتاہے تو ہمارا کام 10منٹ میں ہوجاتاہے مگر اس کی بڑی وجہ کرپشن و سفارش کلچر ہے اگر کسی کے پاس پیسے نہ ہو تو وہ سند، مائیگریشن نہیں نکال سکتے ہیں طلباء و طالبات نے بورڈ افس عملہ کی ناجائز اقدامات بارے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سے محکمانہ کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور فوری طورپر کرپٹ آفیسران کے تبادلوں کامطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں