گوادر کی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی کا انکشاف

گوادر :ضلع گوادر کے اسامیوں کے کوٹہ پر غیرمقامیوں کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی اور صوبائی محکموں میں ایسے بہت سے ملازمین موجود ہیں جو ضلع گوادر کا جعلی لوکل سرٹیفیکٹس بناکر ملازمت کررہے ہیں۔ 109کے قریب ایسے افراد کو نوٹس جاری کردی گئی ہے جن کے لوکل سرٹیفیکٹس اور ڈومیسائل جعلی ہونے کا گمان کیا گیا ہے اور ایسے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کو منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے آخری نوٹس بھی جاری کردی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ وفاقی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمت کرنے والے غیرمقامی افراد نے ضلع گوادر کا لوکل سرٹیفیکٹس بنالی ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے انھیں بارہا تنبیہ کیا گیا کہ وہ اپنے لوکل سرٹیفیکٹس اور ڈومیسائل کی تصدیق کے لیے ضلعی انتظامیہ کے آفس سے رابطہ کریں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے متعلقہ افراد کو آخری نوٹس جاری کردی گئی ہے اور ایسے تمام افراد کے لوکل سرٹیفیکٹس منسوخ کردیے جائینگے جن کا ضلع گوادر سے کوئی تعلق نہیں ہے زرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں میں بہت سے ایسے ملازمین موجود ہیں جو ضلع گوادر کے لوکل سرٹیفیکٹس پر گوادر کے اسامیوں کے کوٹہ پر ملازمتیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں