لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے،لیاقت بلوچ

کوئٹہ : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام لاتعدادمسائل سے دوچار ہیں حکومت اندرونی سازشوں،بلیک میلنگ،خلفشار کاشکارہیں باپ کے بچے جمہورے باپ کے حکومت کیلئے ہیں بلیک میلنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں طلباء،ڈاکٹرز،انجینئرز،کلرک،اساتزہ کرام وملازمین سب پریشان ہیں لاپتہ افرادکا مسئلہ حل نہیں ہورہا اسی وجہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بیرونی سرپرستوں کی مدد سے فعال ہوگیا ہے ریاستی ادارے صوبائی حکومت امن واما ن کی بحالی ویقینی بنانے کیلئے لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائیں سی پیک سست روی کے بعد زمین بوس کیا جارہا ہے گیم چینجرمنصوبے کو سیاسی کشمکش وحکومت چین مخالف عالمی اسٹبلشمنٹ کے دباؤ میں سجدہ ریز ہورہی ہے وفاقی حکومت نے سی پیک ثمرات کو منصفانہ بنیادوں پر عوام تک پہنچانے کا اہتمام نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں