آل پارٹیز اور تربت سول سوسائٹی کا تاج بی بی کے قتل کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

تربت:آل پارٹیز اور تربت سول سوسائٹی کل بروز جمعرات کو آسکانی بازار آبسرمیں تاج بی بی بلوچ کے قتل کیخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کافیصلہ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیزکیچ کا اجلاس آج بروز بدھ سرکٹ ہاس تربت میں زیرصدارت کنونیئرمشکورانوربلوچ منعقد ہوا اجلاس میں تربت سول سائٹی کے کنونیئر گلزاردوست کیچ سول سوسائٹی کے کنونیئرالتازسخی،ہی این پی عوامی کے مرکزی رہنماخان محمدگچکی بی این پی عوامی کیچ کے صدر ظریف زدگ،نیشنل پارٹی کے ضلعی سوشل میڈیاسیکرٹری حفیظ علی بخش،تربت پریس کلب کے آرگنائزر ماجدصمد اور دیگر موجود تھے اجلاس میں آسکانی بازار تربت میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے تاج بی بی نامی ایک خاتون شہید ہوئی ہے ضلع کیچ میں ایک تسلسل سے سیکورٹی فورسز کی جانب سے نہتے لوگوں کو ماراجارہاہے،جس سے عوام میں فورسز اور حکومت کیخلاف اشتعال پایاجاتاہے کیچ کی سیاسی ہارٹیز اور سول سوسائٹیز اہنے عوام کو تنہانہیں چھوڑیں گے ہرظلم وجبرکیخلاف آواز بلند کیاجائیگا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سانحہ آسکانی بازار اور قاتل کی عدم گرفتاری کیخلاف آل پارٹیزکیچ اور تربت سول سوسائٹی کل بروز جمعرات کو تربت میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگاکاروباری افراد سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد احتجاج میں شرکت کریں اور اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر بحث ومباحثہ کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ دیگر اضلاع کے آل پارٹز لیڈرشپ سے رابطہ کرکے جلد مکران کی سطح پر موثر احتجاجی سلسلہ شروع کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں