سبی و گرد و نواح کے عوام صحت کی تمام سہولیات سے محروم

سبی: سبی و گردونواح کی عوام صحت کی تما م سہولیات سے محروم 1992میں خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والا سول ہسپتال سبی تاحال ڈاکٹروں سے محرم پاک افواج و ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آپریشن تھیٹرفعال مگر امراض قلب و کینسرکے مریض دربدر وزیر اعلیٰ بلوچستان توجہ دیں۔تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے 1992میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے عمارت تو بن گئی ہسپتال میں کروڑوں کی جدید مشینری بھی مریضوں کی سہولت کیلئے فراہم کردی گئی لیکن دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجو د ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی ڈاکٹر وں سے محروم ہیں جن میں میڈیکل آفیسرز لیڈی میڈیکل آفیسرزجبکہ اسی طرح ایک پولیس سرجن،کارڈیالوجی جنرل سرجن کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود پاک افواج ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آپریشن تھیٹر فعال ہوچکا ہے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا درجہ کا حامل ہسپتال سبی میں الٹرساؤنڈ مشین موجود ہے جو صرف گائناکالوجسٹ کے استعمال میں ہے ہسپتال میں دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کیلئے آئی سی یو وارڈ بنایا گیا جو جدید سہولیات سے آراستہ تھا تاہم اس کو بھی ادویات اسٹور میں تبدیل کرکے سبی کے دل کے مریضوں کو بے یارومددگار کردیا گیا ہے جبکہ سبی وگردونواح میں بڑھتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریض بھی علاج معالجے سے محروم ہونے کی وجہ سے مہنگے ہسپتالوں میں زندگی کی بازی ہار نے لگے سبی وگردونواح میں ہونے والے حادثات کے واقعات میں زخمیوں کو جب طبی امداد کیلئے لایا جاتا ہے تو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریضو ں کو کوئٹہ ریفر کرکے اپنی ذمہ داریوں سے مبر ہوجائے ہیں جس کے وجہ سے کئی متعدد مریض راستے ہی میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں سابق ادوار میں منتخب حکومتوں کی جانب سے ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کے عہد کئے گئے تاہم سبی کا ہسپتال ڈاکٹرز سے محروم ہ رہا عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کی حالت پرتوجہ دے کر اس کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور سبی کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کو دور کرتے ہوئے امراض قلب کے وراڈ کو بھی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کینسر کے علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کرکے انسان دوست اقدامات کو عملی جامعہ پہنایا جائے واضح رہے کہ سبی ڈویژن میں شامل اضلاع جن میں سبی کوہلو ہرنائی زیارت ڈیرہ بگٹی کے ہسپتالوں کی حالت زر بہتر بنانے کی ضرورت ہیں بڑی بڑی عمارتیں جدید مشینری کی موجود گی کے باوجود ڈاکٹرزکی کمی سے ان علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ٹھوس اقدامات کی بنیاد پر ہی ان علاقوں میں ڈاکٹرز کی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں