لسبیلہ میں ٹڈی دل سے متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوسکا

اوتھل: ضلع لسبیلہ میں چند ماہ قبل ٹڈی دل کے حملوں سے ضلع لسبیلہ کے زمینداروں کی کروڑوں روپے کی فصلات بتاہ ہوگئی تھیں جس کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت نے متاثرہ زمینداروں کی لسٹیں تیار کیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ زمینداروں کے لئے امدادی رقم کا اجراء بھی کیا گیا تھالیکن معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ رقم محکمہ زراعت لسبیلہ کے افسران ڈکار گئے ہیں زمیندارذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زمینداروں نے اپنے فصلات کے نقصان کے بارے میں محکمہ زراعت لسبیلہ کو آگاہ کردیا تھا جس پر محکمہ زراعت نے نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ زراعت لسبیلہ کو زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کے لئے امدادی رقم بھی موصول ہوئی تھی لیکن تاحال زمینداروں کو کسی قسم کی امدادی رقم نہ مل سکی زمینداروں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے فصلات کے کروڑوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کرکے متاثرہ زمینداروں کو امدادی رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں