سریاب روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ضیاء لانگو
کوئٹہ : صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ موسی کالونی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کر لی ہے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اور یہ دہشت گردی کا واقعہ بوکھلائے ہوئے دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے واقعات عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جسے میں وہ انہیں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف یکجان ہیاوردشمن کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں وزیر داخلہ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
Load/Hide Comments


