شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت اقبال امریکہ میں چل بسے

واشنگٹن:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت اقبال طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔جمعے کو مقامی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

طلعت اقبال کئی برسوں سے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے، وہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔چند روز قبل طلعت اقبال کی جواں سالہ بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ صدمے میں تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔

طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان کے بہت سے مقبول ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے طویل فنی کیریئر میں کئی پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔طلعت اقبال نے 1968 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ماضی کی مشہور اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ سکرین پر نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں