عمران خان سے جام کمال کی ملاقات،بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کی ملا قات بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت سمیت دیگر اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملا قات کی ملا قات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت اورساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنیات کے شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


