گوادر، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش کزن سمیت اغواء

گوادر:نامعلوم مسلح افراد نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و گوادر کے معروف تاجر آدم قادر بخش کے کزن سمیت دوافراد کو اغوا کرکے لے گئے۔مغوی نور محمد ولد کریم بخش بلوچ آدم قادر بخش کے کزن اور دوسرا دوکان کے ملازم ناصر نامی شخص تھا جن کو آج اتوار کے سہ پہر آدم قادر بخش کے دوکان سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیے۔اغوا کار سفید کلر کی کورولا گاڑی میں آئے تھے جن کے آگے نمبر پلیٹ تھا اور پیچھے نہیں لگا ہوا تھا۔آدم قادربخش اور ناصر کے اہلِ خانہ نے گوادر کے سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام سی پیز پر چیکنگ سخت کرکے اغوا کاروں کو پکڑنے میں مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں