پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محمد صادق سنجرانی
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخی ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مبنی ہیں۔ آذربائیجان کے سفیر کی رہائشگاہ پر آذربائجان کے جنگ آزادی کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سنیٹ محمد صادق سنجرانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شرکاء سے خطاب۔ کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی تعاون باہمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کی جنگ آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا آزری افواج نے جنگ آزادی میں کمال مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی بحالی اور تعمیر کے لیے حمایت کی یقین دھانی کرائی۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان،تجارت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا تمام عالمی فورمز پر آذربائیجان اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا مستقبل میں بھی یہ مثالی تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر بھائی چارے کی فضا پائی جاتی ہے۔ پاکستان،آذربائیجان اور ترکی مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن اور ترقی کے لیئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے آزربائیجان کی حکومت، پارلیمان، عوام اور سیاسی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


