طالبان نے رشید دوستم کے زیرقبضہ گھر 17 سال بعد مالک کو واپس دے دیا
طالبان نے افغان آرمی کے سابق مارشل اور سابق نائب صدر عبد الرشید دوستم کے زیر قبضہ کابل کے پوش علاقے میں گھر 17 سال بعد اصلی مالک کو واپس دلا دیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرشید دوستم نے دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور 17 سال سے پوش علاقے کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔مزار شریف پر طالبان کے قبضے کے بعد رشید دوستم فرار ہوگئے تھے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک چلے گئے۔
Load/Hide Comments


