کوئٹہ کسٹمز کی بڑی کارروائی، غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سوراب اور مانی خوا کے مقام پر کسٹمز نے کروڑں روپے کی غیر ملکی سامان برآمد کر لیا ہے، برآمد اشیاء میں ٹافیاں، بسکٹ سمیت مختلف قسم اور سائز کے ٹائلز شامل ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں مانی خوا کسٹمز نے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچ اور ایک مزدا سے کروڑں روپے کا غیر ملکی سامان برامد کیا ہے ، جن میں تمباکو اور فلیور کے علاوہ بڑی تعداد میں کپڑا شامل ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں