اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز اور این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ پاک بھارت جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز اور این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے۔انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے جہاں قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک بھارت یواین فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔انتونیو گوتریس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے جہاں پاکستان کی عالمی امن و سلامتی، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ دورے کے دوران عالمی امن اور پائیدار ترقی کے لیے انتونیو گوتریس کی قیادت اور خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔ انتونیو گوتریس کا دورہ اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا عکاس ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں