مستونگ میں کورونا کیسزتشویشنا ک ہیں، ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے مستونگ میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں کورونا وائرس کو پھیلاؤ کر تاریخی جرم کی مرتکب ہوئی ہے حکومت اور انتظامیہ کو صوبے کے عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا اپنے جاری ایک بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ بلوچستان حکومت تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے کورونا کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد اکٹھا کرنے میں لگی ہے، حکومت بلوچستان کے ترجمان اس تگ ودو میں ہیں کہ اخبارات میں مریضوں کی تعداد میں ہونے والا اضافہ ان کے ناموں سے منسوب ہوکر شائع اورٹی وی چینلز پر ٹکرز چلیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مستونگ میں مقامی سطح پر کورونا کے کسیز رپورٹ ہونے کے ذمہ دار کا تعین کرے آیا حکومتی نااہلی یا انتظامی غفلت میں سے کون کورونا کے پھیلا کا ذمہ دار ہے،حکومت اور انتظامیہ کو اپنے عمل پر صوبے کے عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ مستونگ کے کلی زرخیلان میں کزشتہ کہیں دنوں سے متاثرہ علاقے کے لوگ کورونا کی تشخیص کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے منتظر ہیں تاہم افسوس ہے کہ نہ تو حکومتی اور نہ ہی انتظامی سطح پر کورونا کی تشخیص کیلئے متاثرہ علاقے میں ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جاسکا ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان اور مستونگ کے لوگ چراغ لیکر بھی تلاش کریں تو انہیں ایسی حکومت اور انتظامی سربراہ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں