نواب اکبر بگٹی نے جمہوریت کی روشن کردہ شمع اہل بلوچستان کیلئے مشعل راہ ہے،جمہوری وطن پارٹی
کوئٹہ:جموری وطن پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی شھید نے عام آدمی کو سیاسی شعور دینے کیلئے علمی اقدامات کئے انہوں بلا رنگ ونسل اور مذہبی تفریق کے ہر ایک کیلئے جمہوریت کی جو شمع روشن کی وہ اہل بلوچستان کیلئے مشعل راہ ہے جے ڈبلیو پی اقلیتی ونگ کے مرکزی آرگنائزر آصف مسیح، پاسٹراکرم امداداور دیگر کے ہمراہ جنرل ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے جے ڈبلیو پی کیصوبائی صدر اور وزیر بلدیات نواب زادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کی آصف مسیح کی قیادت میں ملنے والے وفد نے اپنی قیادت کو صوبے میں جاری ممبر سازی مہم اور جنرل ورکرز کنونشن کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی صدر اور وزیراعظم کے ایڈوائزر نواب زادہ شاہ زین بگٹی کی قیادت میں شھید وطن نواب اکبر بگٹی کی وارث جماعت کو عوامی میں دوبارہ سے مقبول بنانے کیلئے اقلیتیں بھی دن رات ایک کرکے کام کررہی ہے جموری وطن پارٹی کا منشور ہر گھر اور ہربلوچستانی تک پہنچانے کیلئے رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ملک بلخصوص بلوچستان کے پسے ہوئے لوگوں کو انکے حقوق ملنے کی راہ ہموار کی جاسکے جموری وطن پارٹی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہوئے بلوچستان میں آباد ہر مذہب اور قوم کے لوگوں کو جوڑنے کا عمل جاری رکھے گی صوبے کے طول وعرض میں آباد تمام قبائل کے لوگوں کا مفاد ایک ہی یے اور جموری وطن پارٹی یہاں کے لوگوں کو یکساں حقوق دینے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے نواب اکبر بگٹی شھید نے بلوچستان سے ملک گیر جماعت بنانے کا جو مشن شروع کیا تھا اسے مخلص کارکن ہر صورت پورا کرینگے


