لاک ڈاون میں نرمی کی جائے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ،انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر سید رحیم آغا، اللہ داد ترین،حاجی عاشق اچکزئی،یعقوب شاہ کاکڑ، نصر الدین کاکڑ،فاروق شاہوانی،اسلم ترین،غلام مہدی ہزارہ،میر اکرم بنگلزئی،محمد حسین ہزارہ اور محمد حسین کونسلر نے اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر متعلقہ اداروں کی توجہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ دکانداروں کی بدحالی کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کورونا ایک انتہائی مہلک وباء ہے اور عوام کو اس سے بچانے ہرممکن کوشش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور کسی حد تک حکومت اپنی ذمہ داری حسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر بعض مشکلات جس کا ہمیں اندازہ ہے اور بطور تاجر نمائندے ہم حکومت کو اس کیلئے بہترین تجاویز دے سکتے ہیں ان کی نشاندہی کرنا ہمارافرض ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر طبقہ بری طرح متاثر ہواہے وہاں تاجر برادری بھی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے کیونکہ تاجروں کی بڑی اکثریت کی دکانیں کرایہ کی ہیں دکاندار کو ان کی تنخواہیں دینی پڑ رہی ہے اور دکاندار سارا سال صرف ان تین مہینوں کیلئے آس لگائے بیٹھے ہوئے ہیں اب تک ہمارے سیزن کے دو مہینے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضائع ہوچکے ہیں جبکہ ہول سیلرز کیلئے کام کرنے کا صرف ایک ہفتہ بچاہے لہٰذاء ہم وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری،کمشنر کوئٹہ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے درزی،حجام،کپڑا،جوتے بالخصوص ہولسیلروں کو فوری طورپر دکانیں کھولنے کی اجازت دیں کیونکہ بعد میں دکاندار شدید مشکلات میں گھیر سکتے ہیں لہٰذاء ہولسیلرز کیلئے فوری طورپراحکامات صادر کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں