لسبیلہ یونیورسٹی سے طالب علم اغواء
اوتھل(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ یونیورسٹی سے رات گئے ایک طالب علم کو ہاسٹل سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،تفصیلات کیمطابق لسبیلہ یونیورسٹی کے پورالی ہاسٹل سے 9th سمسٹر کے طالب علم ڈاکٹر منان کو رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔اغواء ہونیوالے طالب علم کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جارہا ہے جبکہ ساتھی طلباء کے اغوا ہونے پر طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے لسبیلہ یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا یونیورسٹی کے ترجمان نے انتخاب کو بتایا کہ رات ڈھائی بجے کے قریب طالبعلم کو مسلح افراد نے پورالی ہاسٹل سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں اس حوالے سے اوتھل پولیس نے بھی مزید تفتیش شروع کردی ہے
Load/Hide Comments


