تمبو، زمینی تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
تمبو:خان کوٹ کے علاقے میں زمینی تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ملزمان فرار مقتول کے بھائی نے اپنے بھائی کے قتل کی مکمل انکوائری کرکے انصاف کی اپیل کی ہے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود بچابند کے علاقے میں مبینہ زمینی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شوکت علی مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں مقتول شوکت علی مگسی کے بھائی مٹھل مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بھائی خان کوٹ کے علاقے میں ولی محمد عمرانی کے ہاں تھا اور مجھے اطلاع دی گئی کہ ولی محمد عمرانی کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی گاڑی میں 5افراد سوار تھے اور آپ کے بھائی کو گولی لگی ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گاڑی میں 5افراد سوار تھے اور گولی صرف میرے بھائی شوکت مگسی کو لگی اور دوسروں کو خراش تک نہیں آئی جس کے باعث شکوق پیدا ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ہمارے ذہنوں میں بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں انہوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد،ایس ایس پی نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی شوکت مگسی کے قتل کی مکمل باریک بینی سے انکوائری کراکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


