چاغی ماسٹر پلان لوگوں کے روزگار اور زمینداروں کی جائیدا ہڑپ کرنے کا پلان ہے، نیشنل پارٹی
دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما میر عبدالرحمن نوتیزئی نے ایم پی اے چاغی کے متعصبانہ سوچ اور رویئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ماسٹر پلان کے نام پر لوگوں کی روزگار چھین کر زمینداروں کو جائیدادوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایم پی اے چاغی سیاسی مخالفین بالخصوص نوتیزئی قبیلے کے خلاف برسرپیکار ہے انھیں چاہیے کہ یہ بغض و تعصب چھوڑ کر اپنا رویہ درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن لوگوں سے ان کی جائیدادیں چھیننا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان صرف دکانیں گرانے کا نام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے چاغی نے کچھ خواتین کی ملازمتیں بھی چھین لیے جو دربدر ہیں۔ ایم پی اے چاغی نے سیاست کو دشمنی بنادیا ہے ہم شریف لوگ ہیں لہذا اس بات کا فائدہ نہ اٹھایا جائے. انہوں نے کہا کہ ایم پی اے صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے تک ودود کررہا ہے انھیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔


