لسبیلہ، اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے پانچ اغواکاروں کو حراست میں لے لیا

وندر:لسبیلہ کے دور دراز پہاڑی علاقے کنراج میں کنراج پولیس نے اغوا کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے پانچ مبینہ اغوا کاروں کو حراست میں لیکر مغوی کو برامد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے دور دراز پہاڑی علاقے کنراج کے رہائشی صالح محمد ولد عیسی چھٹہ ساکن شمالی کنراج کو زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے جانے کی کوشیش میں مصروف پانچ مبینہ اغوا کاروں کی اطلاع کنراج پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر امام بخش لاسی کو موصول ہونے پر انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ اغوا کاروں کو عامر ولد محمد اقبال بنگلزئی سراج امام بخش امداد پسران سعید نادر ولد صمد ساکنان مستونگ جو کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے طالبعلم بتائے جاتے ہیں کو حراست میں لیکر مغوی صالح محمد چھٹہ کو ان کے قبضے سے برامد زیرحراست مبینہ اغوا کاروں سے مزید تفتیش شروع کردی ابتدائی تفتیش میں زیر حراست اغوا کاروں نے بتایا کہ مغوی صالح محمد ان کا مقروض تھا پیسوں کی وصولی کیلیے اس سے بات چیت کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے کنراج پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہمیں حراست میں لیکر مغوی کو برامد کرلیا کنراج پولیس زیرحراست مبینہ اغواکاروں سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں