بلوچستان میں چادر و چاردیواری کی پامالی کے ساتھ مسلح افراد لوگوں کو قتل کر رہے ہیں، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ:کوئٹہ اور اندورن صوبہ سے آئے ہوئے سول سو سائٹی کے افراد اور سیا سی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں جاری بد امنی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات، جلیل بلوچ سمیت تمام مقتول افراد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلیل بلوچ کے پنجگور میں قتل کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا مظاہرے سے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ سال میں 38افراد کا قتل اس بات کی نشادہی کر تا ہے کہ ہمیں شہید کر نے سے حق کی آواز دب جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ بلو چستان پر امن صوبہ تھا اندورن صوبہ مکانوں کی چار دیواری تک نہیں ہو تی تھی لیکن آج چار دیواری کے باجود مسلح افراد لوگوں کو قتل کر رہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ ریاست ہمیں تعلیم دے، روز گار دے اور ماں کا کر دار ادا کرے ہم بھی محبت کر یں گے مظاہرے سے بی ایس او بچار کے چیئر مین زبیر بلو چ، بی این پی کے حاجی زاہد، ادریس بلوچ، نیشنل پارٹی کے صغیر بلوچ کے کزن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ بلو چستان میں اعصابی جنگ لڑی جا رہی ہے اور ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مجبورہو کر احتجاج کر تے ہیں خواتین گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور ہمیں جگہ جگہ چیک کیا جا تا ہے مقررین نے کہاکہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں ہمیں جگہ جگہ چیک کیاجا تا ہے ہما رے سائل اور وسائل پر قبضے کر لیا گیا ہے ہر حق کے خاطر اور ظلم کے خلاف آوا زبلند کر تے رہیں گے مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں