اسپینش فٹبال لیگ، ایتھلیٹک کلب کو الاویزپر ایک صفر سےبرتری

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایتھلیٹک کلب نے الاویز کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹیبل پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
ایتھلیٹک کلب کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ میں شروع ہی سے جارح انداز اپنایا ہواتھا ، تاہم ٹیبل پر سیکنڈ لاسٹ پوزیشن پر موجود الاویز کی ٹیم نے بھی بھرپور مزاحمت جاری رکھی۔
کھیل کے9ویں منٹ میں ایتھلیٹک کو برتری حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن راول گارشیا پنالٹی پر گول نہ کرسکے ، اسکے بعد بھی ایتھلیٹک کی ٹیم گول کی کوشش کرتی رہی اور بالاآخر پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل گارشیا نے ہی گیند کو جال کی راہ دکھاکر اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔
44ویں منٹ میں ملنے والی یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی کیوں کہ اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ لا لیگا کے ایکشن سے بھرپور مقابلے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں