این سی اوسی کی ہدایات پر کوئٹہ میں ویکسینیشن کا عمل جاری

کوئٹہ: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC) کی ہدایات پر کوئٹہ میں ویکسینیشن کا عمل جری رہا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے پیر کو کوئٹہ کے مختلف اسکولوں، کالجوں، پارکوں، مارکیٹوں وغیرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ اسکولوں میں پندرہ سال کی عمر اور ان سے زائد کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی جن میں گرلز ہائی سکول نواں کلی، گرلز ہائی سکول المحافظ، بوائز ہائی سکول کلی ناصران، ہزارہ سوسائٹی بوائز سکول کوئٹہ شامل تھے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جاری ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں