کوئٹہ،کسٹمز کی کاروائی، ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت انڈین تمباکو سمیت دیگر غیر ملکی اشیاء برآمد
کوئٹہ: کسٹمز کوئٹہ کی مختلف کاروائیوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ، پان پراگ،انڈین تمباکو سمیت دیگر غیر ملکی اشیا ء برآمد۔ تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے لکپاس، رکھنی اور دالبندین کے مقام پر کا روائیاں کر تے ہوئے دوران تلا شی بسوں سے چھالیہ، پان پراگ، ٹائرز، کپڑا، چاکلیٹ، ملال،کلچ سلیب،انڈین تمباکو،چائے پتی سبز اور کالی پتی بر آمد کر کے بمعہ بسوں کو قبضے میں لے لیا گیا تر جمان کے مطابق قبضے میں لئے گئے سامان بمعہ بسوں کی مالیت چار کروڑ پچاس لاکھ بنتی ہے مزید کا روائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


