حکومت پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل کا منصوبہ واپس لے، عالمی صحافتی و پبلشر اداروں کا مطالبہ

واشنگٹن:ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پبلشرز، انٹرنیشنل پبلشرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل کا منصوبہ واپس لے، کیوں کہ اس بل سے تمام میڈیا پر ریاستی کنٹرول کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں ان تنظیموں نے کہا کہ بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ پی ایم ڈی اے بورڈ کا چیئرمین اور نصف ارکان حکومت نامزد کرے گی۔اس بات پر خاص طور پر تشویش ہے کہ مجوزہ میڈیا اتھارٹی کو میڈیا ٹریبونل بنانے کا بھی اختیار ہوگا، جس کے فیصلے صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جا سکیں گے۔عالمی میڈیا تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کی تیاری خفیہ رکھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں