بلو چستان میں 5.18شرح کے سا تھ کو رونا وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں 5.18شرح کے سا تھ کو رونا وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے 29کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32088ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31568ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد171ہے جن میں سے9ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے6کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح5.18 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے560ٹیسٹ کئے گئے جن میں 29افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ74 افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے349اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں