کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ، تحقیقات کا اعلان
واشنگٹن :امریکا میں 6 جنوری کو کانگریس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ہاوس کی سیلیکٹ کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سابق مشیروں کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔سابق صدر کیسابق ایڈوائزرز میں مارک میڈوز، کاش پٹیل، ڈین اسکے وینو اور اسٹیو بینن شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے 6 جنوری کے واقعے کی گواہی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ کے وکیل نے چاروں افراد کو خط لکھنے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


