تربت، آل پارٹیز کیچ کی جانب سے ہوشاپ واقعہ پر دکھ کا اظہار

تربت (نمائندہ انتخاب) آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں میں ہوشاپ واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید بچوں کے دردناک شہادت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو بیدردی سے شہید کرکے انسان دشمن قوتوں نے ظلم و بربریت کے تمام حدود پار کردیئے ہیں،آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں