عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، ملک نعیم بازئی
کوئٹہ:صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سولیات ان کی دہلیز پر پہنچا نا ہے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ہونے والے فنڈ وترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا دور گزر گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین دن سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کیلئے جاری ہونے والے فنڈ سو فیصد عوام پر خرچ ہونگے اس میں کوئی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ماضی میں عوام کیلئے جاری ہونے والے فنڈ استعمال کر نے کی بجائے اپنے جیب کی نذر کئے گئے صرف نعرے لگانے والوں کو مسترد کر دیا ہے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا دورہ گزر گیا عوام اب باشعور ہوچکے ہین وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اس کو پورا کرنے کیلئے کوئی کوتاہی مجھے برداشت نہیں میرے گھر کے درواز عوام کیلئے ہمیشہ کھلیں ہیں حلقے میں بہت سے مسائل تھے لیکن اپنی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے علاقے کے پانی، بجلی، سڑکوں کے بہت سے مسائل حل کردیئے وہ دن دور نہیں کہ میرے حلقے کے مسائل ختم ہونگے اور یہ بلوچستان کا ایک مثالی حلقہ بناؤں گا۔


