تائیوان، عمارت میں آتشزدگی کے باعث 46 افراد ہلاک
تائپے:چین کے تائیوان کے جنوبی شہر کاسیونگ میں ایک کمرشل و رہائشی عمارت میں مہلک آتشزدگی کے باعث 46 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ 40 سال پرانی کمرشل و رہائشی عمارت میں آگ جمعرات کے ابتدائی اوقات میں لگی، عمارت میں 139 افراد رہائش پذیر تھے۔آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


