حکومت مافیا ز کو کھر بو ں روپے ریلیف دیتی ہے اور اس کی وصولی عوام پر کمر توٹر ٹیکس لگا کر لی جاتی ہے،کبیر محمد شہی

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ حکومت مافیا ز کو کھر بو ں روپے ریلیف دیتی ہے اور اس کی وصولی عوام پر کمر توٹر ٹیکس لگا کر لی جاتی ہے ملک اور عوام کو اس آزمائش سے نکالنے کی خاطر سلیکٹڈ نظام سے نجات ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار میر کبیر محمد شہی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ حکومت مافیاز کو کھربوں روپے ریلیف دیتی ہے جبکہ اسکی وصولی عوام پر کمرتوڑ ٹیکس لگا کر لی جاتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافے سے آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام کے لئے گزربسر ناممکن بنا دیگا۔ ملک اور عوام کو اس آزمائش سے نکالنے کی خاطر سلیکٹڈ نظام سے نجات ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں