عمران خان کو لانے والے سوچین ملک کس طرف جاراہا ہے، شاہی سید
حب (نمائندہ انتخاب)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر و سابق سینیٹر شاہی سیدنے کہاہے کہ ملک کو ایک ناتجربہ کار اور نااہل شخص کے حوالے کردیا گیا ہے معلوم نہیں ان کا مقصد کیا ہے اور ملک کو کس طرف لے جایا جارہا ہے جن لوگوں نے عمران خان کو لایا ہے انہیں سوچنا ہوگاتاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں موجودہ نااہل اورنالائق حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے روند دیا ہے کاروباری حضرات،بزنس مین اور دکاندار سمیت عوام بھی پریشان ہیں، آئینی طور پر 2022الیکشن کا سال تو نہیں ہے لیکن موجودہ حکومت کوجتنا برداشت کیا جائے ملک کیلئے اُتنی ہی نقصان دہ ثابت ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اپنے گھر سے آگ لگی ہے وہ وہی سے ہی بجھ سکتے ہیں خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز حب میں امن پراپرٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہی سید نے کہا کہ موجودہ نااہل ونالائق حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے روند دیا ہے ملکی میں تاریخ میں سب زیادہ مہنگائی موجودہ حکومت میں ہوئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش سمیت ہر قیمتوں میں اضافہ ہو گا اوگر ا نے تو پیٹرول کی قیمت میں 5اضافہ کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی پانچ روپے کے بجائے پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12روپے فی لیٹر میں اضافہ کردیا گیا جس سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی رک جائے گا انھوں نے کہاکہ جس طرح سے موجودہ حکومت مہنگائی کر رہی ہے اور گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم 12روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے ڈوبا گیا ہے انہیں اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے جن لوگوں نے نااہل لوگوں کو حکمرانی دی ہے وہ خود دیکھیں کہ موجودہ حکومت کس سمت میں جارہی ہے انھوں نے کہاکہ ملک کو ایک ناتجربہ کار،نااہل کے حوالے کردیا گیا ہے معلوم نہیں اس کا مقصد کیا ہے اور ملک کو کس طرف لے جارہا ہے جن لوگوں نے اسے لایا ہے انہیں سوچنا ہوگا اگر اسی طرح ملک میں مہنگائی بڑھتی رہی تو غریب عوام کا جینا محال بن جائے گا موجودہ حکومت میں کاروبارہ حضرات،بزنس مین اور دکاندار سمیت عوام بھی پریشان ہیں جس طرح کے حالات ملک میں پیدا کئے جارہے ہیں وہ تو نہ حکمران کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اپوزیشن و عوام کے مفاد میں ہیں اس حوالے حل نکالنا ضروری ہے انھوں نے کہاکہ اس کے بعد جس کی بھی حکومت ہوگی اسے پریشانی و مشکلات اور بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا عمران خان نے کہاکہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا لیکن انھوں نے 47ارب ڈالر کے قرض لئے اس کاکوئی قول فعل نہیں ہے اس سے قبل سیاست میں جو عزت تھی اب وہ نہیں رہی چاہئے وہ سیاستدان،میڈیا ہو وہ عزت نہیں رہا اداروں کی بھی عزت نہیں جارہا ہے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی ادارے بدنامی کے باعث بن رہے ہیں گزشتہ 70سالوں میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا لیکن موجودہ حکومت میں ایک موضوع بحث بنا ہو اہے اور ادارں کو مفلوج کردیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ آئینی طور پر 2022الیکشن کا سال نہیں ہے لیکن عمران خان کو جتنا برداشت کیا جائے ملک کیلئے اُتنی ہی نقصان دہ ثابت ہونگے عمران خان کو 2022سے پہلے ہی گھر روانہ کردینا چاہئے اگر ملک کو مزید نقصان دینا چایئے تو اسے برقرار رکھا جائے ملک میں جتنی مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اب عوام کو سڑکوں پر نکلنا چاہئے جن لوگوں نے PTIکو سپورٹ کر کے ووٹ کیا ہے آج وہ خود رو رہے ہیں ہم سب ملک کی مضبوطی چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں صرف پارلیمنٹ نہیں بلکہ جوڈیشنری،میڈیا،اداروں کی عزت ہو اور ہر ادارہ اپنا دائر اختیار میں رہ کر کام کرے جب ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہو گا انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اپنے گھر سے آگ لگی ہے وہ وہی سے ہی بجھ سکتی ہے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر عبدالمنان افغان،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حنیف شاہ،مرکزی ہنماء نوراللہ اچکزئی،مرکزی رہنماء سلطان مندوخیل،ضلع شرقی صدر فہیم خان،شیر خان اکاخیل،شیر افضل مہمند، لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق نورزئی،محب کاکڑ،حاجی بہادر،ولی خان،علی خان، امن پراپرٹی کے حاجی طور خان،عبیدخان مشوانی،عجب خان وردگ وسمیت دیگر شخصیات موجود تھے قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر وسابق سینیٹر شاہی سید نے حب شہر میں امن پراپرفتر کا دفتر کا افتتاح کیا اور دعا کی گئی بعدازاں امن پراپر کے اونر عبدالمنان افغان کی جانب سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔


