تحریک عدم اعتماد کا شوشہ جلد جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا،میرضیاء لانگو

کوئٹہ: حکومت وزیراعلی جام کمال عالیانی اوروزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگوکی قیادت میں متحدومضبوط ہوگی تحریک عدم اعتماد کا شوشہ جلد جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی کیونکہ یہ پی ڈی ایم شوشہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی کوتوڑنے کی سازشیں اورحکومت کے خلاف ناکام سیاسی قوتوں کی چالیں دم توڑ دیں گی۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئررہنما میرمنظورلانگو،جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر،پروٹوکول آفیسرانجنیئرریاض لانگو،چیئرمین بابوجمعہ خان نیچاری،چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری،محمدعلی لانگو،ترجمان مقبول نیچاری،سعیدلانگو،قاری عبدالباسط لانگو ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی اوروزیرداخلہ میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان حکومت ایک مثالی حکومت ہے جس کی پورے صوبے میں بلاتفریق فنڈزاورترقیاتی اقدامات کی فراہمی اس کی واضح مثال ہیں تحریک عدم اعتماد کے نام پر ان ترقیاتی اقدامات اوربہترین صوبائی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم نامی نام نہاد مستردٹولے کی ایک سازش کے سوا کچھ نہیں ہے اورجلد وہ فلاپ ہوگی اورتحریک عدم اعتماد،تحریک اعتمادمیں بدل جائے گی کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی تعصبات سے بالاتر واحدسیاسی پارٹی ہے جس پر عوام کی بھرپوراعتماد ہے اورروزبروزفعال ہورہی ہے جو بعض ناکام عناصر کو ہضم نہیں ہورہی ہے مخالفین کو باپ فوبیا ہوگیا تھا جو اپنے ہر بیٹھک اورہرجلسے میں باپ کاذکر اورورد کرتے رہتے ہیں اب جب انہیں ہرجانب سے ناکامی کاسامناکرناپڑا تو اب بلوچستان عوامی پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی سازشیں رچانے لگے مگر بلوچستان عوامی پارٹی مکمل طورفعال ہے اورآنے والے دورمیں مزید مضبوط ہوتادکھائی دے رہا ہے اس لیے عوام الناس افواہوں اورغلط تاثرات پرکان نہیں دھریں جلد پی ڈی ایم کی جانب سے جاری ڈرامے کاڈراپ سین ہوگا اورانہیں مکمل ناکامی کاسامناکرناپڑے گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں