پاکستان بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،اسفندیارولی خان

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان نے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پولیس وین پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بالخصوص پیدرپے حملے جاری ہیں، حکمران اور اشرافیہ ہوش کیناخن لیں باچاخان مرکزپشاورسے جاری مذمتی بیان میں اے این پی کیسربراہ کاکہنا تھاکہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن میں لڑنے والی فورس ہیں انکی قربانیوں سے ہی ملک میں امن کی فضا قائم ہوئی نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد نہ کرنے سے ملک میں دہشتگرد گروپ ایک بارپھر منظم ہورہے ہیں۔مسنداقتدار پر بیٹھے افرادکو حالات کی سنگینی کااندازہ ہی نہیں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکز کوئٹہ سے جاریکردہ صوبائی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتہاپسندی ودہشت گردی کے ان واقعات کا روک تھام نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے دہشت گردی کی حالیہ لہرکوبروقت روکانہ گیا تومستقبل میں بڑی تباہی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی بیان میں شہید وزخمی ہونیوالوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی درجات بلندی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اورقرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں