فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں، معاشی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، خواجہ آصف
ویب ڈسیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل بھارت کے خلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبر و تحمل سے فاتح سفارتکار رہے، دونوں محاذوں پہ سرخ ر±و۔ وزیر دفاع نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے۔ انشاءاللہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخ رو ہوگی۔وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ اور ایران امریکا مصالحت کے دونوں مراحل میں خلوص، دانش اور معاملہ فہمی کے ساتھ کردار ادا کیا، جو تاریخ ساز ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ توازن اور ملک کے مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے کہ اللہ کا کرم جاری و ساری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ موجودہ قیادت معاشی محاذ اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی کامیاب اور سرخرو ہوگی۔


